Times of Pakistan

پولیس کو چھاپہ مارنے سے قبل تحریری اجازت لینے کیلیے 3اہم فارم متعارف

2 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارمز نافذ کر دیے گئے


فوٹو: فائل


لاہور:

وزیر اعلیٰ کی پنجاب پولیس میں اصلاحات کے تحت پولیس کو چھاپہ مارنے سے قبل تحریری اجازت لینے کے لیے تین اہم فارم متعارف کروا دیے گئے۔

پولیس کو ریڈ سے قبل اجازت نامہ، گرفتاری کا فارم اور ہدایات برائے تفتیش مکمل کرنا لازم ہوگا۔

لاہور سمیت پنجاب کے تمام تھانوں میں سسٹم بیسڈ فارمز نافذ کر دیے گئے۔ ریڈ پر جانے والی پولیس ٹیم مقدمہ نمبر، نامزد ملزم کی تفصیل، زیر استعمال گاڑی کے کوائف فارم پر لکھ کر دستخط کروائے گی۔

حکام کے مطابق گرفتاری فارم میں ملزم کی بیماری، جسم پر تشدد کے نشانات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق تفصیل فراہم کی جائیں گی۔ جائے وقوعہ، تفتیشی آفیسر، شواہد اور ملزم سے سوالات کی تفصیل تیسرے فارم میں فراہم کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق سسٹم بیسڈ فارمز کا اطلاق پولیس حراست میں تشدد اور ملزمان کی ہلاکت کے سدباب کے لیے کیا گیا۔ پولیس چھاپوں کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزیوں میں کمی آئے گی۔

Read Entire Article