Times of Pakistan

پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا؟ لاپتا ہونے کی درخواست کہاں دی گئی؟ وکیل نے بتا دیا

9 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

میری موکل کو غیر قانونی طور پر تحویل میں رکھا گیا اور غیر قانونی طریقے سے گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات بنائے گئے، وکیل


کراچی:

انمول پنکی کو کہاں سے گرفتار کیا گیا اور لاپتا ہونے کی درخواست کہاں دائر کی گئی؟ اس حوالے سے وکیل نے تفصیلات بتا دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوکین کوئین، منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے کیس میں ملزمہ کے وکیل پیر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے  عدالت میں اپنا وکالت نامہ جمع کروا دیا۔

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل نے بتایا کہ ملزمہ انمول کو یکم مئی کو لاہور سے حراست میں لیا گیا تھا، جس کے بعد مسنگ پرسن سے متعلق درخواست لاہور میں دائر کی تھی۔

پیر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے بتایا کہ میری موکل کو غیر قانونی طور پر تحویل میں رکھا گیا ۔ ملزمہ کو غیر قانونی طریقے سے یہاں گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات بنائے گئے۔ میں نے انمول کے  مقدمات میں وکالت نامہ جمع کرایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ آج انمول کو عدالت میں پیش کیا جانا تھا مگر پولیس نے پیش نہیں کیا۔ پولیس نے عدالت میں بھی کسی قسم کی کوئی اطلاع یا رپورٹ جمع نہیں کرائی ہے۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ انمول کی رات سے طبیعت خراب ہے۔ انمول نے مجھ سے سانس لینے اور کڈنی میں درد کی شکایت کی تھی۔

Read Entire Article