Times of Pakistan

پنجاب کے تمام پرائیویٹ اسکولز میں 10 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے

14 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے لائسنس منسوخ کرنے کی ہدایت


لاہور:

پنجاب کے تمام نجی اسکولوں میں 10 فیصد بچے مفت تعلیم حاصل کریں گے۔

پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سکول ایجوکیشن نے محکمہ تعلیم کو ہدایت کی ہے کہ 10 دن کے اندر اندر تمام نجی اسکولوں میں 10 فیصد مفت تعلیم یقینی بنائی جائے، بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔

اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ قانون کے باوجود 10 فیصد مفت تعلیم کی شرط پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ کمیٹی ارکان نے تجویز دی کہ محکمہ خود مستحق بچوں کو نجی اسکولوں میں داخل کروائے اور صرف اسکولوں کے فراہم کردہ ڈیٹا پر انحصار نہ کیا جائے بلکہ خود تصدیق کا نظام بنایا جائے۔

سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے مطابق اس حوالے سے تمام نجی اسکولوں کا مکمل ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا تاکہ قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Read Entire Article