ARTICLE AD BOX
ایک ماہ میں 1900 سے زائد صارفین نے ایپ کی چیٹ سروس کے ذریعے اپنے مسائل شیئر کیے، ترجمان
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ’’نیکسٹ جین سیفٹی ایپ‘‘ کی مقبولیت میں نمایاں اضافہ، ایپ جین زی کے لیے محفوظ ڈیجیٹل پلیٹ فارم بن گئی۔ ترجمان سیف سٹی کے مطابق ایک ماہ میں 1900 سے زائد صارفین نے ایپ کی چیٹ سروس کے ذریعے بغیر شناخت بتائے اپنے مسائل شیئر کیے، 555 سے زائد شہریوں نے ویڈیو کال پر ماہرین سے فوری رہنمائی اور مدد حاصل کی۔ ترجمان نے بتایا کہ 700 سے زائد صارفین نے ایمرجنسی سروسز کے لیے نیکسٹ جین سیفٹی ایپ استعمال کی، سیف سٹی میں تعینات ماہرینِ نفسیات اور پولیس کے تعاون سے ذہنی، قانونی اورایمرجنسی میں مدد یقینی بنائی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ صارفین ایپ میں مکمل پرائیویسی اور اعتماد کے ساتھ اپنی شکایات درج کروا کر مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں، ایپ میں ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 کے فیچرز ، فیملی سرکل جیسی جدید سہولیات شامل ہیں۔ ایپ کے ذریعے نوجوان شہری مفت قانونی مشورہ اور ماہرِ نفسیات سے با آسانی رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ نوجوان اپنے فیملی ممبرز کو ایڈ کر کے سیفٹی سرکل اور لوکیشن شیئرنگ جیسی سہولیات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، ایپ میں پینک بٹن، قریب ترین وائی فائی اسپاٹس اور پولیس خدمت مرا کز تک فوری رسائی جیسی سہولیات بھی شامل ہیں۔
.png)
19 hours ago
3






English (US) ·