Times of Pakistan

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

19 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

پنجاب اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں صبح سویرے بارش سے گرمی کی شدت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے علاقوں کینال روڈ، جوہر ٹاؤن اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کے بعد فضا ٹھنڈی ہو گئی۔

احمد پور شرقیہ شہر اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ اوچ شریف اور مضافات میں بارش سے کئی فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی غائب ہوگئی۔

بارش کے باعث کئی دنوں سے پڑنے والی سخت گرمی کا بھی زور ٹوٹ گیا، تیز آندھی اور بارش کے باعث آم کے باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

چشتیاں شہر اور گردونواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کامونکی شہر اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ بہاولنگر میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

سندھ میں شہداد کوٹ، کشمور، شکارپور، سکھر، جیکب آباد، گھوٹکی، خیرپور، لاڑکانہ اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔

Read Entire Article