ARTICLE AD BOX
محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کی مبینہ معاونت کرنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کی شناخت کرکے نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی
فوٹو: فائل 
خیبرپختونخوا کے محکمہ داخلہ نے سرکاری ملازمین کی جانب سے مبینہ طور پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے کے معاملے پر کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی دستاویز کے مطابق مبینہ طور پر دہشت گردوں کو معاونت فراہم کرنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور محکمہ داخلہ نے متعلقہ محکموں کو ٹاسک دے دیا ہے۔ دستاویز کے مطابق محکموں کو سرکاری ملازمین کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورڈیٹا مرتب کرکے اسے آن لائن سافٹ وئیر پر اپ لوڈ کیا جائے۔ محکمہ داخلہ نے دہشت گردوں کی معاونت میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کاروائی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی مبینہ معاونت کرنے والے دو ہزار سے زائد افراد کی شناخت کرکے نوٹیفائی کریں۔ دستاویز کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ شناخت ہونے والوں میں سرکاری ملازمین، ٹھیکہ دار اور دیگر افراد کو شیڈول فور میں شامل کیا جائے۔
.png)
13 hours ago
2




English (US) ·