ARTICLE AD BOX
امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک شخص کی اس وقت حیرت انگیز طور پر قسمت بدل گئی جب اسے اپنی ایک پرانی پینٹ کی جیب سے 5.9 ملین ڈالر(ایک ارب 640 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد مالیت کا لاٹری ٹکٹ ملا۔
یہ ٹکٹ اس وقت ملا جب اس کی میعاد ختم ہونے میں صرف آٹھ دن باقی رہ گئے تھے۔ اگر یہ چند دن مزید نہ ملتا تو یہ خطیر رقم ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جاتی۔
پیپلز میگزین کے مطابق اس خوش قسمت شخص نے یہ لاٹری ٹکٹ مئی 2025 میں ایک پٹرول پمپ سے خریدا تھا جہاں وہ اکثر جاتا رہتا تھا۔ ٹکٹ خریدنے کے بعد وہ اسے کہیں رکھ کر بھول گیا اور تقریباً ایک سال کا عرصہ گزر گیا۔
گزشتہ ماہ لاٹری کے محکمے نے اعلان کیا کہ ایک سال پہلے بیچا گیا جیک پاٹ ٹکٹ ابھی تک کسی نے وصول نہیں کیا اوراس کی آخری تاریخ قریب آ رہی ہے لاٹری قوانین کے تحت جیتنے والے کے پاس انعام وصول کرنے کے لیے ایک سال کا وقت ہوتا ہے۔
یہ اعلان سن کر اس شخص کا دھیان اس طرف گیا کیونکہ وہ لاٹری ٹکٹ اسی پٹرول پمپ سے بیچا گیا تھا جہاں وہ روز جاتا تھا۔
اس نے تجسس میں آ کر پٹرول پمپ کا رخ کیا اور وہاں کے ملازمین سے بات چیت کی۔ ملازمین نے اسے بتایا کہ یہ خاص لاٹری گیم صرف چند پرانے اور مستقل گاہک ہی کھیلتے ہیں۔
لاٹری حکام کے بیان کے مطابق اگرچہ انہیں یقین نہیں تھا کہ اصل فاتح کون ہے، لیکن انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی تمام چیزیں دوبارہ اچھی طرح چیک کرے۔
اس مشورے کے بعد اس شخص نے اپنے گھر کے ہر کونے کی تلاشی لی۔اس نے گھر کی درازیں، الماریاں اور دکانیں چھان ماریں اور آخر میں جب اپنے وارڈرب میں لٹکے پرانے کپڑوں کی جیبیں دیکھنا شروع کیں تو اسے ایک پرانی پینٹ کی جیب سے مڑا تڑا ٹکٹ مل گیا۔
جب اس نے لاٹری کے نمبروں کو اخبار سے ملایا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیونکہ وہ واقعی ارب پتی بن چکا تھا۔
وہ فوراً لاٹری کے دفتر پہنچا اور آخری تاریخ سے محض آٹھ دن پہلے اپنا انعام وصول کرلیا۔
اس واقعے کے بعد لاٹری حکام نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنے پرانے ٹکٹ باقاعدگی سے چیک کرتے رہنا چاہیے کیونکہ اکثر لوگ انعام جیتنے کے بعد بھول جاتے ہیں کہ انہوں نے ٹکٹ کہاں رکھا تھا اور یوں وہ اپنے کروڑوں روپے کے انعامات سے محروم رہ جاتے ہیں۔
.png)
16 hours ago
2




English (US) ·