ARTICLE AD BOX
ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیک ہوئی ہیں
ویب ڈیسک
March 02, 2026
پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلز سائبر حملوں کا نشانہ بن گئے، بڑے نشریاتی اداروں کی ٹرانسمیشن کو ہیکرز کی جانب سے متاثر کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملک کی مختلف ویب سائٹس پر بھی سائیبر حملوں کی اطلاعات ہیں، ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر دشمن ملک کی جانب سے سائیبر حملے کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس ہیک ہونے کے بعد نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم حرکت میں آگئی، نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے سائبر حملوں کی تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع نیشنل سرٹ کے مطابق دو سے تین آئی ایس پیز کی اسٹریمز ہیک ہوئی ہیں۔ مزید پڑھیں
.png)
1 week ago
5























English (US) ·