Times of Pakistan

پاکستان کو جنگی حالات تک قطر سے ایل این جی نہیں ملے گی: پیٹرولیم ذرائع

1 week ago 7
ARTICLE AD BOX

شائع 05 مارچ 2026 11:56pm

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق جنگی حالات کے خاتمے تک پاکستان کو قطر سے ایل این جی نہیں  ملے گی۔ پاکستان کو مارچ میں قطر سے آنے والی ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، جنگی حالات کے باعث پاکستان کو قطر سے ایل این جی کی سپلائی متاثر ہو گئی ہے۔ مارچ کے لیے 8 کارگوز کی آمد متوقع تھی، لیکن صرف 2 کارگوز ہی پاکستان پہنچ سکے۔

ذرائع کے مطابق بقیہ 6 کارگوز 7، 11، 12، 16، 20 اور 21 مارچ کو آنے تھے، تاہم موجودہ صورت حال کے باعث پاکستان کو ایل این جی کی لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑے گی۔

توقع ہے کہ 20 سے 21 مارچ تک لوڈ مینجمنٹ کے ذریعے ایل این جی دستیاب رہ سکتی ہے۔

اس سپلائی کی کمی کی وجہ سے پاکستان میں صنعتی سیکٹر سمیت دیگر شعبوں میں ایل این جی کی فراہمی متاثر ہوگی اور توانائی کے استعمال میں محدودیت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

ذرائع  پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق  قطرگیس نے پاکستان کو گیس کی عدم سپلائی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

Read Entire Article