ARTICLE AD BOX
سیلز ٹیکس ریفنڈ اور توانائی کے بلند نرخوں جیسے مسائل تاحال موجود ہیں، قیصر احمد شیخ کا کاٹی میں خطاب
وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگر برآمدات کو بڑھانا ہے تو کراچی پر فوکس کرنا ہوگا۔ کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بجٹ میں ایکسپورٹرز پر سپر ٹیکس ختم کر دیا، سیلز ٹیکس ریفنڈ اور توانائی کے بلند نرخوں جیسے مسائل تاحال موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایس آئی ایف سی سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھا کام کر رہی ہے، سندھ حکومت کے تعاون سے اسٹیل ملز کی 6 ہزار ایکڑ زمین پر خصوصی اکنامک زون بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیل ملز اکنامک زون میں 10 سال کیلئے زیرو ڈیوٹی ہوگی، آئی ایم ایف اسپیشل اکنامک زون میں زیرو ریٹنگ کی اجازت نہیں دے رہا تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کو انتہائی مشکل سے ایس ای زی کے لیے زیروریٹنگ پر قائل کیا ہے۔ کاٹی کے صدر اکرام راجپوت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ماحول میں کوئی سرمایہ کار کیوں سرمایہ کاری کریگا؟، ہماری صنعتوں کے لیے توانائی کا بحران ہے، متعدد صنعتیں بند ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کیلئے نئی صنعت قائم کرنا انتہائی مشکل ہوچکا ہے، وہ لوگ ہم پر مسلط ہو گئے ہیں جن کا صنعت و معیشت سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔
.png)
15 hours ago
1





English (US) ·