Times of Pakistan

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال

1 week ago 5
ARTICLE AD BOX

شائع 07 مارچ 2026 11:53am

چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ریاض میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

اس ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں اور انہیں روکنے کے لیے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے حکمت اور احتیاط کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔ پاکستانی وفد میں بریگیڈئیر محمد جاوید طارق شامل تھے۔

سعودی عرب اور پاکستان نے ستمبر میں ایک اسٹریٹجک مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی کیا تھا جس کے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملے کے مترادف سمجھا جائے گا۔ اسی دوران، سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف نے پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی کی کال وصول کی، جس میں انہوں نے سعودی عرب پر ہونے والے حالیہ حملوں کی مذمت کی اور اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان مملکت کی سیکیورٹی اور استحکام کے تحفظ میں مکمل تعاون اور یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔

Read Entire Article