Times of Pakistan

پاک فوج کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد افغان طالبان کے سول آبادی پر حملے

2 weeks ago 6
ARTICLE AD BOX

شیلنگ کے باعث ایک مقامی مسجد کی چھت اور دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا


گزشتہ رات بلا اشتعال فائرنگ کے بعد جب پاک فوج نے بھرپور اور موثر کارروائی کی تو افغان طالبان کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، سیکیورٹی فورسز کے جاری کامیاب آپریشن ضرب للحق میں ہزیمت  اٹھانے کے بعد افغان طالبان نے سول آبادی پر حملے شروع کر دیئے۔

گزشتہ رات باجوڑ کے سرحدی علاقوں لغڑئی اور گرد و نواح میں سرحد پار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے گرنے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر خار اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

شیلنگ کے باعث ایک مقامی مسجد کی چھت اور دیگر حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج سرحدی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ جارحیت یا خلاف ورزی کے جواب کیلئے دفاعی اقدامات جاری ہیں۔

Read Entire Article