Times of Pakistan

پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی

6 days ago 2
ARTICLE AD BOX

پاک فوج سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے


پاک افغان سرحد کے چمن سیکٹر میں فتنہ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل گروہ کی دراندازی کی کوشش کو پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا۔ باڑ کاٹنے کی کوشش کرنے والے خوارج کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہو گئے۔ کارروائی کے بعد دہشتگردوں سے 4 سے 5 تیار شدہ آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی منظم اور بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے مذموم منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔

Read Entire Article