Times of Pakistan

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت، پاک فوج کا بھرپور جواب

17 hours ago 3
ARTICLE AD BOX

پاک فوج  کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں


پاک افغان سرحد پرافغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور کارروائی کی۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پاک فوج  کی آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت پربھرپور کارروائیاں جاری ہیں، پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان  طالبان کی متعدد چوکیوں کو موثر طریقے سے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی سرشان،المرجان،ایدھی پوسٹ،گاڑی اور دیگرتنصیبات کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسزکا دفاع وطن کیلئے عزم غیرمتزلزل،دہشتگردوں اورانکے سرپرستوں کےعزائم کوخاک میں ملادیا جائے گا، پاک فوج کا آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔

Read Entire Article