Times of Pakistan

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان

1 day ago 3
ARTICLE AD BOX

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم لا برائے تینوں ون ڈے میچز میں میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں گے


پی سی بی نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ سیریز 30 مئی سے 4 جون تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گریم لا برائے تینوں ون ڈے میچز میں میچ ریفری کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔

آن فیلڈ امپائرز کے طور پر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستان کے احسن رضا، انگلینڈ کے رچرڈ کیٹل برو اور سری لنکا کے کمار دھرما سینا ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

ان کے علاوہ آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور ناصر حسین بھی بطور آن فیلڈ امپائر ذمہ داری نبھائیں گے۔

پہلے ون ڈے میں دھرما سینا کے ساتھ پاکستان کے آصف یعقوب میدان میں امپائر ہوں گے جبکہ دوسرے میچ میں فیصل آفریدی، کیٹل برو کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔

تیسرے ون ڈے میں احسن رضا اور دھرما سینا آن فیلڈ امپائرز ہوں گے اور ناصر حسین چوتھے امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔

Read Entire Article