Times of Pakistan

ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر تین افراد قتل

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

بھائی نے بہن، بہنوئی اور بھابھی کو گلا کاٹ کر قتل کیا، ملزم فرار، آئی جی پنجاب کا نوٹس

شائع 16 اپريل 2026 12:08pm

ٹیکسلا میں نام نہاد غیرت کے نام پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے تیز دھار آلے سے اپنی بہن، بہنوئی اور بھابھی کو قتل کر دیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق ٹیکسلا میں غیرت کے نام پر تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ملزم نجیب اللہ نے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اپنی بہن، بہنوئی اور بھابھی کا گلا کاٹ دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے، جبکہ پولیس ٹیمیں جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 23 سالہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی، جس پر ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ خاتون، 26 سالہ نوجوان اور 23 سالہ لڑکی شامل ہیں۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ سی پی او راولپنڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Read Entire Article