ARTICLE AD BOX
ایف بی آر کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے خصوصی اوقات کار مقرر کئے ہیں
حکومت نے ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کیلئے رواں مالی سال کے آخری روز ٹیکس وصولی کیلئے بینکوں کے اوقات کار میں توسیع کر دی۔ ملک بھر میں ٹیکس وصول کرنے والی نجی بینک کی شاخیں آج رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی۔ کسٹمز ڈیوٹیز وصول کرنے والی نیشنل بینک کی نامزد شاخیں رات 11:59 بجے تک کام کریں گی۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے بینکوں کے خصوصی اوقات کار مقرر کئے ہیں۔ مالی سال کے آخری روز ایف بی آر، بینک اور ایکسائز دفاتر کے اوقات کار میں بھی توسیع کی گئی ہے، دفاتر آج رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
.png)
8 hours ago
1






English (US) ·