ARTICLE AD BOX
گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال کے دوران بھارت کی کیچنگ 70 فیصد سے بھی کم رہی ہے، سابق بھارتی کرکٹر
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن بھارت کی فیلڈنگ تشویش کا باعث بن گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوریاکمار یادیو کی قیادت میں ٹیم نے گروپ مرحلے کے چاروں میچز جیت کر سپر ایٹ میں جگہ تو بنا لی ہے لیکن کیچ چھوڑنے کی تعداد نے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ بھارتی ٹیم نے اب تک چار میچز میں 9 کیچز ڈراپ کیے ہیں جو ایونٹ کے گروپ مرحلے میں شامل تمام 20 ٹیموں میں دوسری بلند ترین تعداد ہے۔ صرف آئرلینڈ 10 ڈراپ کیچز کے ساتھ بھارت سے آگے ہے جبکہ نمیبیا 6 ڈراپ کیچز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ Most catches dropped in the T20I World Cup, as of 18 February 2026. #T20WorldCup
10 - Ireland 🇮🇪 ای ایس پی این کرک انفو پر گفتگو کرتے ہوئے سابق بھارتی بولر ورون آرون نے کہا کہ گزشتہ ایک سے ڈیڑھ سال میں بھارت کی کیچنگ 70 فیصد سے کم رہی ہے اور ہر میچ میں دو سے تین مواقع ضائع ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیدرلینڈز کے خلاف بھی ایک کیچ کے دوران سریاکمار یادیو اور رنکو سنگھ ٹکرا گئے تھے، خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ ورون آرون کا کہنا تھا کہ ناک آؤٹ مرحلے میں ایک بھی مس کیچ بھارت کو مہنگا پڑ سکتا ہے۔
9 - India 🇮🇳
6 - Namibia 🇳🇦
.png)
3 weeks ago
13




English (US) ·