ARTICLE AD BOX
انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے راہ نکل آئی
سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے لیے راہ نکل آئی۔ کرک انفو کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی کے لیے پالیکیلے میں شیڈول میچ میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف 64 یا زائد رنز سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ جبکہ دوسری بیٹنگ کی صورت میں پاکستان کو ہدف کا تعاقب 13.1 اوورز میں کرنا ہوگا۔ واضح رہے انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں کیویز کو انگلینڈ کےخلاف چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
.png)
2 weeks ago
7





English (US) ·