Times of Pakistan

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان ٹیم کو دھچکا، اہم کھلاڑی باہر

55 minutes ago 2
ARTICLE AD BOX

شائع 24 جولائ 2026 08:21pm

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹر عبداللہ فضل کمر کی شدید انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑی کی عدم دستیابی کی تصدیق کر دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبداللہ فضل کو 23 جولائی کو ٹرینیڈاڈ میں برائن لارا کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں تربیتی سیشن کے دوران کمر کے نچلے حصے میں شدید چوٹ آئی۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین اور طبی معائنے کے بعد ٹیم کے میڈیکل پینل نے تصدیق کی ہے کہ عبداللہ فضل کو مکمل بحالی کے لیے ری ہیبلیٹیشن سے گزرنا ہوگا، جس کے باعث وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز اور آئندہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے باقی میچوں کے لیے عبداللہ فضل کے متبادل کھلاڑی کا اعلان ضرورت پڑنے پر مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور ویسٹ انڈیز کے کپتان روسٹن چیز نے ٹرافی کی رونمائی کی اور اس کے ساتھ تصاویر بنوائیں، ٹرافی کی رونمائی ٹرینیڈاڈ میں واقع برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کی گئی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 25 جولائی سے شروع ہوگا۔ یہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔

 اس سے قبل اس گراؤنڈ میں محدود اوورز کے انٹرنیشنل میچز سمیت ریجنل فرسٹ کلاس میچز کھیلے جا چکے ہیں۔

Read Entire Article