ARTICLE AD BOX
فائرنگ کے نتیجے میں گولی علی حیدر کی ٹانگ پر لگی
فوٹو: فائل 
وہاڑی:
شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا تھانہ صدر کی حدود میں پیش آنے والے ایک واقعے میں شہری کو مزاحمت پر گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی حیدر آرائیں نامی شخص موضع 53 ڈبلیو بی سے اپنے گھر چک نمبر 59 ڈبلیو بی جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار تین نامعلوم افراد نے اسے روک لیا۔ ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں گولی علی حیدر کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی شہری کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے شواہد اکٹھے کیے گئے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
.png)
6 hours ago
1






English (US) ·