Times of Pakistan

وفاقی آئینی عدالت: سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

2 months ago 9
ARTICLE AD BOX

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 12 مئی کو سماعت کرے گا


فائل فوٹو


وفاقی آئینی عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 12 مئی کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔

توہین عدالت کیس میں آئینی عدالت نے سعید غنی کوبھی نوٹس جاری کر دیا، سعید غنی کیخلاف درخواست عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر 2019 میں دائر کی گئی تھی۔

وفاقی آئینی عدالت نے کراچی میں غیرقانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مقدمات بھی سماعت کیلئے مقرر 
کردیے ہیں۔

Read Entire Article