ARTICLE AD BOX
شائع 27 فروری 2026 07:56pm
وزیرِاعظم شہباز شریف نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت نے انہیں پاک افغان صورتحال پر بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم نے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک افغان سرحدی صورت حال اور سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ عسکری قیادت نے وزیرِاعظم کو موجودہ حالات اور پیشہ ورانہ تیاریوں سے آگاہ کیا۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کی جانب سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ فتنہ الخوارج اور افغان طالبان رجیم کے گٹھ جوڑ اور شرپسند عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان ملک کی حفاظت کے لیے ہر دم تیار ہیں اور پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرنا بخوبی جانتا ہے۔
وزیرِاعظم نے بھرپور جوابی کارروائی پر افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم ارض وطن کے دفاع کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
.png)
2 weeks ago
10




English (US) ·