ARTICLE AD BOX
وزیراعظم نے اسٹیڈیم آمد کے دوران پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور کھلاڑیوں سے مصافحہ بھی کیا
وزیرِاعظم شہباز شریف پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے پشاور زلمی اور حیدرآباد کنگز مین کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان سے مصافحہ کیا۔ انہوں نے پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کے فائنل میچ کا کچھ حصہ بھی دیکھا اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا۔ وزیراعظم نے اسٹیڈیم آمد کے دوران پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ بعد ازاں وہ میچ کا کچھ حصہ دیکھنے کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے روانہ ہو گئے۔ فائنل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد موجود تھی اور ماحول انتہائی پُرجوش رہا۔
.png)
2 months ago
13





English (US) ·