ARTICLE AD BOX
ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم سابق امیر قطر مرحوم شیخ حماد بن خلیفہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کریں گے۔
شائع 13 جولائ 2026 01:40pm
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا پہنچ گئے۔
دوحا ایئرپورٹ پر آمد پر قطر کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ مملکت برائے دفاع شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی آل ثانی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف، سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور پاکستانی وفد کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران قصرِ لوسیل جائیں گے، جہاں ان کی امیرِ قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی سے ملاقات ہوگی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور، اقتصادی تعاون اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
دورے کا بنیادی مقصد قطر کے سابق امیر شیخ حماد بن خلیفہ آل ثانی کے انتقال پر امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود ہیں، جو پاکستانی وفد کا حصہ ہیں۔
.png)
1 hour ago
3




English (US) ·