Times of Pakistan

وزیراعلیٰ پنجاب اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت

2 days ago 2
ARTICLE AD BOX

مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے، نیب


لاہور:

احتساب عدالت نے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز ریفرنس بند کرنے کے کیس میں ڈی جی نیب کو فوری ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے نیب کی ریفرنس بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ مریم نواز کی جانب سے جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

عدالت نے تفتیشی کی عدم پیشی اور ریکارڈ پیش نہ کرنے پر ڈی جی نیب کو طلب کیا۔

نیب نے استدعا کی تھی کہ مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس میں کرپشن کے شواہد نہیں ملے، لہٰذا عدالت مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے۔

Read Entire Article