ARTICLE AD BOX
مارکو روبیو نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واشنگٹن میں اہم ملاقات کی ہے۔ مارکو روبیو کی جانب سے سوشل میڈیا پر ملاقات کی تصویر بھی جاری کی گئی۔ امریکی حکام کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ روبیو نے غزہ کے لیے صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی مسلسل حمایت اور بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں بانی رکن کے طور پر شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے 31 جنوری کو بلوچستان میں ہونے والے حملوں اور 6 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے بم دھماکے پر تعزیت کا اظہار بھی کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری شراکت داری کی اہمیت کو دہرایا۔ اعلامیے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں منعقدہ حالیہ کریٹیکل منرلز وزارتی اجلاس میں پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں اہم معدنیات اور توانائی کے شعبے کی ترقی کے ساتھ ساتھ امریکی کمپنیوں کے لیے تجارتی سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.png)
3 weeks ago
11






English (US) ·