Times of Pakistan

وزیر دفاع نے آزاد کشمیر مظاہرین کو بہکے ہوئے بھائی قرار دے دیا، آئین کے مطالعے کا مشورہ

13 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

احتجاج کرنے والے کچھ بہکے ہوئے بھائی آج کل کسی کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں وہ آئین کا آرٹیکل 5 ضرور پڑھیں، خواجہ آصف


وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں آئینِ پاکستان کا آرٹیکل5 ضرورپڑھ لیں۔ 

وزیردفاع خواجہ آصف کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے آزاد کشمیرمیں احتجاج پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے کچھ بہکے ہوئے بھائی جوآج کل کسی ایجنڈے پرچل رہےہیں، وہ آئینِ پاکستان کا آرٹیکل 5 ضرورپڑھ لیں۔ آئین کا آرٹیکل 5 ہرشہری سے ریاست کے ساتھ غیرمتزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں سورہ المائدہ کی آیت کا حوالہ  بھی دیا۔

بات چیت کی ابتدا ریاست سے وفاداری اور مکمل اطاعت سے ہوتی ہے۔

ازاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی جو آج کل کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، وہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 5 کو ضرور پڑھیں، جو ریاست سے غیر متزلزل وفاداری کا تقاضا کرتا ہے۔

لیکن اس سے بھی اہم اللہ تعالیٰ کا یہ ارشاد ہے:…

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 13, 2026

Read Entire Article