Times of Pakistan

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ معاشی تعاون پر تبادلہ خیال

23 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

موجودہ صورتحال کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی بھی نشاندہی کی گئی


اسلام آباد:

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے امریکی ہم منصب سکاٹ بیسنٹ سے اہم ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاشی تعاون، امریکی سرمایہ کاری، مالیاتی استحکام اور تذویراتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی وزیرِ خزانہ کو پاکستان کی معیشت میں آنے والے استحکام، اصلاحاتی اقدامات اور پائیدار، برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے سفر سے آگاہ کیا۔

انہوں نے خطے کی موجودہ صورتحال کے پاکستانی معیشت پر مرتب ہونے والے منفی اثرات کی بھی نشاندہی کی اور کہا کہ پاکستان بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک بہتر رسائی، زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید بہتری اور خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کے لیے امریکی تعاون کا خواہاں ہے۔

دونوں وزرائے خزانہ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے، امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور مشترکہ تذویراتی منصوبوں پر تیزی سے پیش رفت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

Read Entire Article