Times of Pakistan

وزیر اعظم شہباز شریف کا ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کافیصلہ

3 weeks ago 10
ARTICLE AD BOX

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے کھلاڑیوں کے الزامات کے بعد انکوائری کا حکم دیا تھا


وزیر اعظم شہباز شریف نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں ہاکی کے کھلاڑیوں کی ناقص رہائش اور کھانے کے سلسلے میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ نے مذکورہ خبریں سامنے آنے پر انکوائری کا حکم دیا تھا۔

انکوائری کمیٹی میں چیف فنانشل آفیسر حسنات احمد چیئرمین، سعید احمد چوہدری اور رانا نصر اللہ ممبران تھے۔

کمیٹی نے انکوائری ایک روز میں مکمل کر کے اپنی رپورٹ ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس یاسر پیرزادہ کو بھجوا دی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں صدر ہاکی فیڈریشن میر طارق بگٹی اور جنرل سیکرٹری رانا مجاہد سمیت ٹیم مینجمنٹ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Read Entire Article