Times of Pakistan

ورلڈ کپ سپر8: پاکستان کا سری لنکا کو جیت کے لیے 213 رنز کا ہدف

2 weeks ago 15
ARTICLE AD BOX

شائع 28 فروری 2026 08:21pm

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 213 رنز کا ہدف دے دیا۔

کینڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت  دی۔ پاکستان نے صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کی دھواں دار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 212 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان اور فخر زمان نے ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑی اوپننگ شراکت قائم کی، دونوں بیٹرز نے سری لنکا کے خلاف 176 رنز بنائے۔

صاحبزادہ فرحان نے 58 گیندوں پر دوسری سینچری اسکور کی، انھوں نے 60 گیندوں پر100 رنز اسکور کیے، جب کہ فخرزمان نے 42 گیندوں پر84 رنز بنائے۔

ورلڈ کپ 2026 میں صاحبزادہ فرحان ایک ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر ہیں۔


Read Entire Article