ARTICLE AD BOX
پولیس اہلکار نے 25 ہزار روپے موبائل ایپ سے منتقل کیے اور بغیر پیسے ادا کیے روانہ ہوگیا تھا
فوٹو فائل 
پنجاب پولیس نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے شہری کی موبائل ایپ سے پیسے منتقل کر کے فرار ہونے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مصری شاہ کی پولیس نے موبائل ایپ سے پیسے منتقل کروا کر فرار ہونے والا اہلکار کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق وردی میں ملبوس اہلکار نے اپنے اکاؤنٹ پر 25 ہزار رقم ٹرانسفر کروائی اور بغیر ادائیگی کے جانے کی کوشش کی جس پر شہری نے پولیس ہیلپ لائن پر شکایت درج کروائی تھی۔ ایس پی سٹی عاطف امیر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی وردی عوام کے جان و مال کے تحفظ اور حفاظت کی ضمانت ہے، اختیارات کا غلط استعمال اور محکمہ کی بدنامی کا باعث بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
.png)
1 week ago
3






English (US) ·