Times of Pakistan

والد کو 10 رمضان کے روز قرآن پاک پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا: مجتبیٰ خامنہ ای

18 hours ago 2
ARTICLE AD BOX

مجتبیٰ خامنہ ای نے والد کی شہادت پر قوم کو صبر، اتحاد اور اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی اپیل کی ہے۔

شائع 13 مارچ 2026 11:33am

ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پہلے آڈیو پیغام میں بتایا کہ ان کے والد اور سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کو 10 رمضان کو شہید کیا گیا وہ اس وقت پاک کی تلاوت کر رہے تھے۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ والد کی شہادت ایسے وقت پیش آئی جب خطے میں کشیدگی اور جنگ کی صورتِ حال شدت اختیار کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اس نقصان نے ایرانی قوم کو گہرے صدمے سے دوچار کیا ہے۔ نئے سپریم لیڈر نے ایرانی عوام سے صبر اور اتحاد کی اپیل کی اور کہا کہ ملک کو اس مشکل وقت میں متحد رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ جاری رہے گی اور ایران اپنے شہداء کے خون کا بدلہ لے گا۔ نئے سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ ایران اپنے دشمنوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑا رہے گا اور کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

واضح رہے کہ شہید آیت اللّٰہ خامنہ ای کئی دہائیوں تک ایران کے سیاسی اور مذہبی نظام کی سب سے بااثر شخصیت رہے، اور ان کی قیادت نے ایران کی داخلی اور خارجی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔

Read Entire Article