Times of Pakistan

واشنگٹن: ٹرمپ کی زیر صدارت بورڈ آف پیس کا اجلاس، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت

3 weeks ago 13
ARTICLE AD BOX

شائع 19 فروری 2026 08:02pm

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت پیس بورڈ کا پہلا اجلاس  جاری ہے جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک ہیں۔

 ٹرمپ انسٹیٹیوٹ آف پیس میں اجلاس شروع ہونے سے پہلے صدر ٹرمپ کے ساتھ عالمی سربراہان کا گروپ فوٹو ہوا۔ اجلاس میں چین، روس، برطانیہ سمیت سلامتی کونسل کے مستقل اراکین موجود نہیں ہیں۔

اجلاس میں صدر ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو کے لیے جمع ہونے والی رقم اور بین الاقوامی استحکام فورس کا اعلان کریں گے۔

غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں امریکی صدرٹرمپ کے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، رکن ممالک انڈونیشیا، آذربائیجان، قازقستان کے صدور، اردن کے شاہ عبداللہ، نائب امریکی صدرجے وینس، سعودی عرب اور ترک وزیرخارجہ بھی شریک ہیں۔


Read Entire Article