ARTICLE AD BOX
وزیر توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے اس حوالے سے درخواست کی تھی جو نیپرا نے منظور کرلی
اسلام آباد:
سولر صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، حکومت نے 25 کلو واٹ سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی خصوصی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا سے درخواست کی تھی کہ 25 کلو واٹ اور اس سے کم نیٹ میٹرنگ والے سولر صارفین پر سے لائسنس کی شرط ختم کی جائے۔ نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاور ڈویژن کی درخواست منظور کرلی جس کے بعد نیٹ میٹرنگ کے حامل 25 کلوواٹ اور اس سے کم سولر صارفین کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
.png)
10 hours ago
2






English (US) ·