ARTICLE AD BOX
ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سری لنکا کو شکست کے بعد پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب کیا کرنا ہوگا۔
شائع 25 فروری 2026 10:51pm
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ تقریباً بند ہوچکا ہے۔
کولمبو میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سپر 8 مرحلے کے گروپ ٹو کے میچ سری لنکا کی دعوت پر نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 168 رنز بنائے جب کہ کیویز کی جانب سے مچل سینٹنر 47 اور میکونچی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔
ہدف کے جواب میں سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پرصرف 107 رنز بناسکی، یوں نیوزی لینڈ نے 61 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے مسلسل دو شکستوں کے بعد سری لنکن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی اور ساتھ ہی پاکستان کا سیمی فائنل میں پہنچنا مزید مشکل ہوگیا۔
سری لنکا کے خلاف فتح کے بعد نیوزی لینڈ کا رن ریٹ پلس 3.05 ہوگیا ہے جب کہ پاکستان کا رن ریٹ مائنس 0.46 ہے۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ ٹو میں اپنا آخری میچ جمعے کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی جب کہ پاکستان اپنا آخری میچ ہفتے کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گا، نیوزی لینڈ ٹیم انگلینڈ سے میچ ہاری تو پاکستان کا کچھ چانس باقی رہے گا۔
انگلینڈ کے ہاتھوں نیوزی لینڈ کی شکست کے بعد بھی پاکستان کو سری لنکا سے بڑے مارجن سے میچ جیتنا ہوگا، اگر نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے دی تو پاکستان ٹیم سری لنکا کے میچ سے قبل ہی سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ اس گروپ سے انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کر چکی ہے۔
.png)
2 weeks ago
13




English (US) ·