Times of Pakistan

نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاون

1 month ago 12
ARTICLE AD BOX

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا


نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے کراچی میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی شہریوں سے فراڈ کرنے والا منظم نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ڈی ایچ اے فیزٹو ایکسٹیشن میں جعلی کال سینٹر سے 7 ملزمان گرفتار ہوئے۔

ملزمان جعلی بینک نمائندے بن کر حساس معلومات چرالیتے تھے۔ ملزمان اسپوفنگ کے ذریعے بینک افسر بن کر شہریوں کو لوٹتے تھے۔

کارروائی کے دوران ہزاروں غیر ملکی شہریوں کا بینکنگ ڈیٹا بھی برآمد ہوا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 10 لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوئے۔

ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

Read Entire Article