ARTICLE AD BOX
اسرائیلی فوج کو اہداف سختی سے نشانہ بنانے کی ہدایت، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
شائع 26 اپريل 2026 09:37am
اسرائیلی وزیراعظم نے لبنان میں حزب اللہ کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فوج کو بھرپور حملوں کا حکم دے دیا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کو ہدایت کی ہے کہ وہ لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو سختی سے نشانہ بنائیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کو واضح احکامات دیے گئے ہیں کہ وہ حزب اللہ کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کرے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے اپنے ٹیلیگرام بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ حزب اللہ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
آئی ڈی ایف کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیوں کے بعد فوجی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جا رہا ہے، اور مختلف اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
.png)
2 days ago
6







English (US) ·