Times of Pakistan

نکاح کے دن گھر سے بھاگ گئی تھی، کنول فاروق

1 week ago 6
ARTICLE AD BOX

شائع 05 مارچ 2026 09:23am

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرکنول فاروق نے اپنی ذاتی زندگی سے جڑا ایک حیران کن واقعہ شیئر کرکے مداحوں کو چونکا دیا۔

کنول فاروق حال ہی میں نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔

گفتگو کے دوران کنول فاروق نے انکشاف کیا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب ان کا نکاح طے پا چکا تھا اور تمام تیاریاں مکمل تھیں، مگر انہوں نے عین موقع پرگھر سے بھاگنے کا فیصلہ کر لیا۔ ان کے اس انکشاف پر شو میں موجود افراد حیران رہ گئے۔

کنول کے مطابق ان کے گھر والے بھی اس بات سے آگاہ تھے کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتیں، اسی لیے تقریب میں چند افراد کو بلایا گیا تھا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی کے ساتھ نہیں بھاگیں بلکہ یہ فیصلہ انہوں نے اکیلے کیا کیونکہ وہ اس وقت شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے والدین کو خوش ہوتا دیکھ کر انہیں شادی کی تیاریاں کرنے سے نہیں روکا اور جب والدین نے پیار سے شادی کرنے کے لیے کہا تو انہیں منع نہ کرسکیں۔

Read Entire Article