Times of Pakistan

نوٹوں سے بھرا کارگو گرکر تباہ، 15 ہلاک، مقامی افراد نوٹ لوٹنے میں لگ گئے

2 weeks ago 9
ARTICLE AD BOX

حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہیں


بولیویا کے دارالحکومت لا پاز کے قریب ایک کارگو فوجی طیارہ مصروف سڑک کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارہ ایک لاک ہیڈ سی130 ہرکولیس تھا جو بولیویا کی فوج کے زیرِ استعمال تھا اور بینک کے نوٹ لے جا رہا تھا۔

طیارہ اڑان کے فوراً بعد ہی اپنے روٹ سے ہٹ گیا اور سڑک پر جا گرا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق خراب موسم کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی لیکن وجہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

حادثے کے بعد طیارے میں موجود نوٹ سمیٹنے کیلئے ہجوم جمع ہوگیا جسے سیکیورٹی فورسز نے منتشر کرنے کی کوشش کی۔

حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے حقیقی اسباب معلوم کیے جائیں۔

Read Entire Article