Times of Pakistan

نورا فتیحی کا فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے نیا گانا ریلیز

6 hours ago 1
ARTICLE AD BOX

نورا فتیحی اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس پیش کر چکی ہی

بالی ووڈ کی مشہور مراکشی نژاد اداکارہ، ڈانسر اور گلوکارہ نورا فتیحی نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آفیشل میوزک پروجیکٹ کے تحت اپنا نیا گانا ’’سیئر سیئر‘‘ ریلیز کر دیا ہے۔

یہ گانا ٹورنامنٹ کے آفیشل میوزک البم کا حصہ ہے، جس میں دنیا بھر کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے فنکاروں کو ایک ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ’’سیئر سیئر‘‘ کو معروف میوزک پروڈیوسر سنجوئے اور فرانسیسی گلوکار ویجیڈریم کے ساتھ مل کر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پروجیکٹ فیفا ورلڈ کپ کے لیے تیار کیے جانے والے عالمی میوزک سیریز کا حصہ ہے، جس کا مقصد مختلف ثقافتوں کو موسیقی کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ نورا فتیحی فیفا ورلڈ کپ 2026 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 12 جون 2026 کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے BMO فیلڈ میں منعقد ہو گی۔

نورا فتیحی اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنی شاندار پرفارمنس پیش کر چکی ہیں، جسے عالمی سطح پر خوب پذیرائی ملی تھی۔

نئے گانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے نورا فتیحی نے کہا کہ یہ پروجیکٹ ان کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسے مختلف ثقافتی اثرات کو یکجا کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق وہ ایسا گانا پیش کرنا چاہتی تھیں جو ان کی شخصیت کے تمام پہلوؤں کی عکاسی کرے، کیونکہ ان کا تعلق مراکش سے ہے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں اور پرورش پائی جبکہ بھارت میں کام کرنے کے باعث بھارتی ثقافت بھی ان کی زندگی کا اہم حصہ بن چکی ہے۔

Read Entire Article