ARTICLE AD BOX
ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو باقاعدہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن
سندھ میں بغیر روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں گاڑیوں کے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹس کی معیاد ختم ہو چکی ہے، اس لیے اب قانون کے مطابق بغیر مکمل دستاویزات کے کوئی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی۔ حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں موٹر وہیکلز آرڈیننس 1965 اور موٹر وہیکلز رولز 1969 کے تحت لازمی کاغذات کے ساتھ ہی چلائی جائیں۔ مزید برآں، حکومت نے روٹ پرمٹس اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجرا کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت فٹنس سرٹیفکیٹس مکمل طور پر آن لائن جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ بین الاضلاعی اور شہری روٹس کے پرمٹس بھی خودکار نظام کے ذریعے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ جلد ہی مینوئل روٹ پرمٹس کا نظام مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا تاکہ شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
.png)
6 days ago
3





English (US) ·