Times of Pakistan

نسیم شاہ کو متنازع بیان پر شوکاز نوٹس جاری، سینٹرل کنٹریکٹ خطرے میں پڑ گیا

1 month ago 16
ARTICLE AD BOX

بورڈ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ نسیم شاہ مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں

شائع 28 مارچ 2026 09:32am

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سوشل میڈیا پر متنازع بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق اور سینٹرل کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر نسیم شاہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

بورڈ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اپنا جواب جمع کرائیں، جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد نسیم شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ سے ایک متنازع بیان سامنے آیا تھا، جسے بعد ازاں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اس بیان نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نسیم شاہ کا جواب غیر تسلی بخش ہوا تو انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ سینٹرل کنٹریکٹ بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

گزشتہ روز نسیم شاہ کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے قذافی اسٹیڈیم آمد پروزیراعلی مریم نوازکو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، بعد میں پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تھی اور کہا گیا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوا جو اب ریکورکرلیا گیا ہے۔

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن11 میں راولپنڈیز کا حصہ ہیں۔

Read Entire Article