Times of Pakistan

نئے مالی سال کے بجٹ کے تحت معاشی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیر خزانہ

1 day ago 4
ARTICLE AD BOX

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ کے تحت پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مالیاتی پائیداری مزید مضبوط ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز کے وفد نے ملاقات کی اور جس میں معاشی صورت حال، کریڈٹ پروفائل اور اصلاحاتی ایجنڈے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات اور مؤثر معاشی پالیسیوں سے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی مسلسل بہتر ہو رہی ہے۔

ایس اینڈ پی گلوبل ریٹنگز نے پاکستان کی معاشی اصلاحات، مالیاتی نظم و ضبط، قرضوں کی پائیداری اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی عزم کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے وفد کو بتایا کہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ کے تحت پاکستان کے معاشی بنیادی اشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کم مہنگائی، بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر، مضبوط بیرونی شعبے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ سے معاشی استحکام ہوا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کم مالیاتی خسارہ، ریکارڈ پرائمری سرپلس اور بہتر قرضہ جاتی انتظام سے مالیاتی پائیداری مزید مضبوط ہوئی ہے۔

وفد کو ٹیکس، توانائی، سرکاری اداروں، نجکاری، گورننس اور مالیاتی نظم و نسق میں جاری اصلاحات سے آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ مسلسل معاشی اصلاحات اور مالیاتی نظم و ضبط سے پاکستان کی معیشت اور عالمی اعتماد دونوں مضبوط ہو رہے ہیں۔

Read Entire Article