ARTICLE AD BOX
ملک بھر میں مافیاز کی پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے کئی فٹبال میچز ملتوی بھی کردیے گئے
فیفا فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے اور شریک میزبان ملک میکسیکو میں سنگین سیکیورٹی صورتحال تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں مافیاز کی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود فیفا نے وہاں سے فٹبال ورلڈکپ میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔ گزشتہ دنوں فوج کی جانب سے ایل مینچو کی عرفیت سے مشہور بدنام زمانہ ڈرگ مافیا چیف نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس کو ہلاک کردیا گیا تھا۔ اس کی ہلاکت کے بعد مافیاز نے انتقامی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے کئی فٹبال میچز ملتوی بھی کردیے گئے۔ البتہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کا اصرار ہے کہ انہیں میکسیکو کی ورلڈکپ میزبانی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے، وہاں سے میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے۔
.png)
2 weeks ago
5




English (US) ·