ARTICLE AD BOX
تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا، آگ بجھانے کا عمل جاری
راولپنڈی:
سکستھ روڈ پر اسلام آباد سے آنے والی میٹرو بس میں اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا، جہاں مسافروں اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ بس میں آگ بھڑکنے کے باعث میٹرو بس ٹریک پر گاڑیوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے اور ٹریک کو کلیئر کرنے کے بعد سروس بحال کی جائے گی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا ۔ امدادی اداروں کی 4 ایمرجنسی گاڑیوں سمیت 12 سے زائد ریسکیو اہلکاروں موقع پر موجود اور کارروائی میں مصروف ہیں۔
.png)
3 days ago
3




English (US) ·