Times of Pakistan

میری درخواست پر ایران میں 8 خواتین سزائے موت روک دی گئی، ٹرمپ

1 week ago 3
ARTICLE AD BOX

چار کو فوری طور پر رہا جبکہ باقی چار کو ایک ماہ قید کی سزا دی جائے گی


8

ایران 8 خواتین کو پھانسی نہ دیکر امریکا کیساتھ مذاکرات کا اچھا آغاز کرسکتا ہے، ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں سزائے موت کا سامنا کرنے والی 8 خواتین مظاہرین کی سزائیں روک دی گئی ہیں۔

امریکی صدر نے یہ دعویٰ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں کیا جس میں انھوں نے بتایا کہ 8 میں سے 4 کو فوری طور پر رہا جبکہ باقی چار کو ایک ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ مجھے اطلاع دی گئی ہے کہ یہ خواتین، جنھیں مبینہ طور پر آج رات سزائے موت دی جانی تھی اب اس سزا سے بچ گئی ہیں۔ جس پر ایران اور اس کی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ میری درخواست کو تسلیم کیا۔

صدر ٹرمپ کے اس دعوے پر ایران کی جانب سے تاحال نہ تو تردید کی گئی اور نہ ہی تصدیق سامنے آئی ہے تاہم گزشتہ روز ایرانی حکام نے کہا تھا کہ امریکی صدر کو جعلی خبروں پر تبصرے سے قبل اس کی تصدیق کرلینی چاہیئے۔

Read Entire Article