Times of Pakistan

میرپور خاص میں نتائج کی تبدیلی اور کروڑوں کی کرپشن، عدالت نے ملزمان کیخلاف کارروائی سے روک دیا

2 months ago 12
ARTICLE AD BOX

تینوں افسران کیخلاف 20 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری کی جا رہی ہے


کراچی:

میرپور خاص میں نتائج کی تبدیلی اور کروڑوں کی کرپشن کے الزام کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن کو فرحان اختر، علی گل جلبانی اور زبیر کٹبر کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔

عدالت نے تینوں افسران کو انکوائری جوائن کرنے کی ہدایت کر دی۔

صولت رضوی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ تنیوں افسران کا جرم کنٹرولر میرپور خاص کی کرپشن کی نشاندہی کرنا ہے۔ کنٹرولر میرپور خاص انور علی راجپوت طلبہ کے امتحانی نتائج تبدیل کرتا تھا۔

وکیل نے مزید کہا کہ تینوں ایجوکیشن افسران نے ممبر انسپکشن ٹیم کو 2 مرتبہ خط لکھا تھا، اینٹی کرپشن نے ان خطوط پر انکوائری سے منع کر دیا تھا، بعد میں اینٹی کرپشن نے خط لکھنے والے افسران کے خلاف انکوائری شروع کر دی۔

فرحان اختر ڈپٹی سیکریٹری، علی گل جلبانی ڈپٹی سیکریٹری اور زبیر کٹبر ایجوکیشن افسران ہیں۔ تینوں افسران کیخلاف 20 کروڑ روپے کی کرپشن کی انکوائری کی جارہی ہے۔

Read Entire Article