ARTICLE AD BOX
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی عدالت نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگانے کے خلاف کیس میں اسلام آباد انتظامیہ سے 16 مارچ تک جواب طلب کر لیا، عدالت نے سات دن میں تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کا افسر سے معاونت بھی طلب کرلی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت نے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ کے خلاف درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ دو صفحات پر مشتمل حکم نامہ میں عدالت نے ایم ٹیک لگوانے سے فوری روکنے کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ درخواست گزار کے مطابق بغیر کسی قانون کے موٹر سائیکل پر ایم ٹیگ لگوایا جا رہا ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ موٹر سائیکل ایم ٹیگ لگانا غیر قانونی قرار دیں، اسلام آباد انتظامیہ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ سات دن میں جمع کروائے،لاء افسر متعلقہ حکام سے تفصیلات حاصل کرکے عدالت کی معاونت کریں۔
.png)
1 week ago
4






English (US) ·