ARTICLE AD BOX
بھارتی فورسزکے بڑھتےمظالم کے باعث مقبوضہ منی پورمیں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں
قابض بھارتی فورسزکے بڑھتےمظالم کے باعث مقبوضہ منی پورمیں آزادی کی تحریکیں زور پکڑ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور میں اپریل اورمئی2026 میں بھارتی فورسزسے جھڑپوں کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔ منی پور میں7اپریل کو بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے شروع ہوئے جن پر بھارتی فورسزنے سیدھے فائر کھول دئیے۔ منی پور میں بھارتی قابض فورسز کی نہتے شہریوں پر فائرنگ سے 8سےزائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ بڑھتی تحریکوں کو دبانے کیلئے قابض بھارتی فورسز نے منی پور کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیے
منی پور میں8 اپریل 2026کوعوامی غصہ احتجاج اور تشدد کی شکل اختیار کر گیا اور بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے۔ پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے بعد منی پور میں ایک بار پھر کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ بھی بند کر دیا گیا۔
ماہرین کے مطابق منی پور کے بے گناہ عوام مسلسل مودی کی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں اورغاصب فوج کی سفاکیت کا نشانہ بن رہے ہیں۔
.png)
1 month ago
13






English (US) ·